راولپنڈی پولیس کی اٹک ریفائنری کے اشتراک سے شجرکاری مہم
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے اٹک ریفائنری کے اشتراک سے ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے پولیس لائن میں پودے لگائے اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر عباس احسن ،ایس ایس پی آپریشن علی رضا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد بن اشرف ، ایس پی راول عاصم جسرا ، AGL کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاور اکرام ، سئنیر منیجر کمرشل عنصر نعیم قریشی ، منیجر فنانس عادل فاروق قریشی اور دیگر پولیس افسران نے پودے لگائے شجر کاری مہم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس پورے ضلع میں پودے لگا رہی ہے جس میں پہلے مرحلے پر پولیس لائن راولپنڈی میں 400 پودے لگائے گئے ۔