اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ایسی علامات ہیں کہ افغانستان کی طویل جنگ کامذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری ان پر ہے جوافغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں، داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ امن و استحکام کے لیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیے فریم ورک ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024