بیگم کلثوم نواز باہمت اور جرات مند خاتون تھیں،اورنگزیب عباسی
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکن اورنگزیب عباسی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز باہمت اور جرات مند خاتون تھیں۔ انھوں نے نواز شریف کی قید کے دوران جدوجہد کر کے انھیں باہر نکلوایا اور ثابت کر دیا کہ گھریلو خاتون بھی سیاست میں اپنا آپ منوا سکتی ہے ۔