محرم الحرام ایثار وقربانی ،وحدت و یکجہتی کا درس دیتا ہے،سیدہ عبیدۃ الزہراموسوی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)محسنِ انسانیت شہیدِ اعظم حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے جانثاروں کی یاد میںام البنین ‘ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن ، گرلز گائیڈ اور انجمن دختران اسلام کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں عشرہ محرم کی مجالس کے سلسلے میںبدھ کو شبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر ؑ برآمد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفسرقرآن سیدہ عبیدۃ الزہراموسوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ سینہ اکبر ؑ پر برچھی کا پھل آج بھی باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے کا لازوال درس دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ایثار وقربانی ،وحدت و یکجہتی ،باہمی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کا درس دیتا ہے۔مکہ و مدینہ سے تپتے صحرائے کربلا تک دین و شریعت کی سربلندی کیلئے رقم کردہ قربانی کی عظیم تاریخ اسی مہینے سے وابستہ ہے۔مجلس سے ذاکرہ طاہرہ بلقیس، بشری حسن ، بنت موسیٰ موسوی نے بھی خطاب کیا۔