مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں ایک شخص کی ہوائی فائرنگ، سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا
مدینہ منورہ (آئی این پی) مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ مسجد نبوی میں تعینات سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نفسیاتی مریض بتایا جاتا ہے۔ اس کے پاس پسٹل تھی جس سے وہ فائرنگ کر رہا تھا۔ گرفتار شخص کی عمر 42سال بتائی جاتی ہے۔سکیورٹی فورسز نے گرفتار شخص کو مدینہ منورہ مرکزی علاقہ کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔