وزیراعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔وہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔سعودی فرماں روا رائل کورٹ میں وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العشیمین بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے اور روزہ رسولۖ پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کل (بدھ) شام ابوظہبی پہنچیں گے۔وہ ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی دعوت پرمتحدہ عرب ا مارات کادورہ کررہے ہیں۔دونوں رہنماباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024