چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست
مکرمی: 01-12-2001 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں کیساتھ بہت نا انصافی ہو رہی ہے۔ میں فیڈرل سروس ٹرائیبونل میں اپیل کرکے کیس جیت چکا ہوں لیکن سیکرٹری فنانس نے مجھے سبق سکھانے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور سے سٹے لیا ہوا ہے ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ میں نے ایک درخواست دی جس کا نمبر 11608G,/2018 الاٹ ہوا۔ بعد میں 09-04-2018 کو پھر نظر ثانی کیلے اپیل کی دیا آپ ٹرائل ٹربیونل کا فیصلہ پڑھ کر خود تصدیق کرلیں گے۔ آپ کو اللہ کا واسطہ ہے پلیز فوری کاروائی کریں۔
محمد فاروق ، موضع ڈاکخانہ سوہان اسلام آباد