الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پرفارمنس ایوارڈ تقریب
لاہور (پ ر ) الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پرفارمنس ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فائونڈیشن کے کارکنان کو سال 2017-18میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پرسال کے بہترین کارکن کا ایوارڈ ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے احمد طور کو ملا جبکہ ڈیپارٹمنٹس کی منیجریل کیٹگری میں ریسورس موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے مرتضیٰ حسین نے پہلی اور میڈیاریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔