ڈیم فنڈ میں لاکھوں ڈالر جمع ہونا عوام کے عمران پر اعتماد کا اظہار ہے:شہزادہ ناصر
فیروزوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما شہزادہ ناصر مقبول گورونے کہا ہے کہ چند دنوں میں لاکھوں ڈالر زکا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پوری دنیا عمران خان کو ایماندار سیاستدان مانتے ہیںانہیں اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان ان کی ایک ایک پائی کا محافظ ہے مسلم لیگ( ن) اورپیپلزپارٹی سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر وزیراعظم کے ڈیمز فنڈزکے لئے قدم سے قدم ملاکر چلے تاکہ پاکستان کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے اگر آج ہم نے ڈیمز کی تعمیر میں سنجیدگی اور تیزی نہ دکھائی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں ملکر اسے سنوارنا اور درپیش بحرانوں سے بچانا ہے۔ ڈیمز کی تعمیر سے حالیہ عوام ہی نہیں پاکستان کی آنیوالی نسلیں بھرپور فائدہ اٹھائیں گی ، ڈیمز کی مخالفت کرنیوالے ہوش کے ناخن لیںوزیراعظم عمران خان نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے جو مہم شروع کی ہے اسے ہرصورت کامیاب بنائیں گے۔