دیہی مراکز صحت پر ادویات اشیاء کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم
وہاڑی (نامہ نگار)ضلع بھر میں رورل ہیلتھ سنٹرز پر ادویات اور جنرل آئٹم کی خرید اری میںمبینہ بے ظابطگیوںکے انکشاف ہو نے پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ارشد نے فوری طور پربجٹ کو منجمد کر تے ہوئے معاملات کی تحقیات کیلئے انکوائری کا حکم دے دیانئی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو فالو کیا جائیگا خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی تمام آر ایچ سیز کو آفیشلی لیٹر جاری،تفصیل کے مطابق ضلع بھر کے آر ایچ سیز میں پیپرا رولز کو فالو کیے بغیر انچارج سنٹرز کی جانب سے من پسند کو ٹیشنز پر ادویات و دیگر اشیاء کی خریداری پر ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا اور تمام ایس ایم اوز سے وضاحت طلب کر لی، سی ای او نے فوری طور پر اکاونٹس آفس کو ادائیگی سے روک دیا اور اور تمام رورل ہیلتھ سنٹرز کو لیٹر جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ خریداری میں پیپرا رولز کو فالو کیا جائے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانوی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا،ڈاکٹر ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایس ایم اوز نے رولز سے ہٹ کر کوئی کام کیا ہے تو اسے محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔