پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں سزا پانے والے ملزمان نے اپیل دائر کردی
کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما آپازہرہ شاہد کے قتل میں سزاپانے والے ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائرکردی ہے، ملزمان کی اپیل پرعدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں سزا پانے والے ملزمان نے اپیل دائرکردی، ملزمان کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ جبکہ 2 مزید ملزمان عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔ملزمان نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ تحریک انصاف کو خوفزدہ کرنے کے لیے قیادت کے حکم پر زہرہ شاہد کو قتل کیا۔