حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس پر زائرین کی دھکم پیل ، 16 افراد زخمی
پاکپتن (آئی این پی)پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کے موقع پر زائرین کی دھکم پیل سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سات سو چہترویں عرس کے موقع پر بہشتی دروازہ کھلتے ہی زائرین کی دھکم پیل سے سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے زائرین پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے بھگڈر مچ گئی۔اس دوران سیکیورٹی گیٹ بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث سولہ افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔