سعودی عرب، راہگیروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
ریاض (اے پی پی) سعودی پولیس نے راہگیروں کو ہتھیار کے بل پر لوٹنے والے گروہ گرفتار کو لیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت میں راہ گیروں کو لوٹنے والا گروہ 2 افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والے افراد میں سے ایک کی عمر 30 اور دوسرے کی 23 برس عمر کے درمیان ہے۔ گرفتار شدگان راہگیروں سے نقدی ، موبائل سیٹ اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر بھاگ جاتے تھے۔ دونوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔