حمزہ شہبا ز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدالتی حکم کے باوجود پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو بند کرنا آئین کے منافی ہے۔ مقامی شہری منیر احمد نے محمداظہر صدیق ایڈوووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ سرکاری زمین پر جنریٹر مرغیوں کے لیے پنجرہ تعمیر کر کے رکاوٹیں بنائی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں قائم کرنا آئین کی شقوں کے منافی ہے۔