2019ء ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا ہدف ہے، جیمز فالکنر
میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز فالکنر نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانا ہدف ہے، مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ فالکنر نے 2015ء میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔