بابر مسیح نے آصف ٹوبہ کو ہرا کر چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) جمخانہ کلب کراچی میںمنعقدہ جوبلی انشورنس قومی جونیئر رینکنگ سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں سابق ٹیم چیمپیئن بابر مسیح نے پنجاب ہی کے سابق قومی چیمپیئن محمد آسف ٹوبہ کو8-5سے شکست دے کرچیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس جیت کے باعث وہ نہ صرف پاکستان نمبر ون بن گئے بلکہ وہ نومبر2018ء میں میانمامر میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی بھی نمائندگی کریں گے۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی جوبلی جنرل انشورنس کے ایم ڈی طاہر احمد تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، شریک چیئرمین عالمگیر شیخ، جوبلی انشورنس کے ایم ڈی، جاوید احمد، مارکیٹنگ ہیڈعثمان قیصر، کراچی جمخانہ کے صدراکبر اقبال پوری، پی بی ایس اے کے سینئر نائب صدر جاوید کریم، نائب صدر عبدالقادر میمن، آنریری سیکرٹری ذوالفقار علی رمزی اور خاذن عرفان موتن بھی موجود تھے۔چیمپیئن شپ کا فائنل میچ نجی ٹیلی ویژن چینل سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ ہوا ایک مرحلے پر دونوں کھلاڑیوں کا فریم سکور 5-5سے برابر تھا مگر اس کے بعد بابر مسیح نے لگاتار تین فریم جیت کرفائنل میچ جیت لیا۔ فائنل میں بابر مسیح نے مجموعی طور پر111اور 100کی دو سنچریاں اور91اور86کی دو نصف سنچری بریکس کھیلیں۔ کسی بھی فائنل میچ میں یہ ان کی شاندار کارکردگی تھی۔ محمد آصف ٹوبہ نے بھی فائنل میچ میں53اور73 کی دو نصف سنچری بریکس کھیلیں۔چیمپیئن شپ میںپاکستان کے 24ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔