فون سنیں یا سامان باندھ کر گھر جائیں سری لنکن صدر کی سفارتکاروں کو وارننگ
کولمبو (اے ایف پی) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سہنا نے 6 سفارتکاروں اور ایک سفیر کو برطرف کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے کیونکہ انہوں نے فون کالز کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ان پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا وہ فون اٹھائیں یا سامان باندھ کر گھر چلے جائیں۔