تحریک منہاج القرآن کی ’’پیغام امام حسینؓ کانفرنس‘‘پرسوں ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری9اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب کو بعدنماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ’’پیغام امام حسینؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’پیغام امام حسینؓ ‘‘کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین اور شان اہل بیت اطہار پر روشنی ڈالیں گے۔کانفرنس میں حضرت محمد شاہ ہمدانی، علامہ عبدالخبیر آزاد، علامہ عمران عباس مظہری ،علامہ عبدالستار نیازی‘علامہ سید فرحت حسین شاہ سمیت علماء مشائخ ،ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت ، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین ؓ پیش کریں گے۔