ایم ایم اے کاپی کے 78 پر ضمنی الیکشن میں بیگم ہارون بلور کی حمایت کا اعلان
پشاور(بیورورپورٹ) صدر متحدہ مجلس عمل پشاور صابرحسین اعوان نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد پی کے 78 پشاور پر ضمنی انتخابات میں اے این پی کی امیدوار بیگم ہارون بلور کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صابرحسین اعوان نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بلور خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس لیے ضمنی انتخابات میں اے این پی کے امیدوار کے حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوںنے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بلور خاندان کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے حق میں اپناامیدوار دستبردار کرائیں۔ صابرحسین اعوان نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے انتخابی مہم چلائیں۔ انہوںنے پشاور کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں بیگم ہارون بلور کو کامیاب کرائیں۔