انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے سے بڑھ کر124.25روپے اور قیمت فروخت 124.30 روپے سے بڑھ کر124.35روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 125.30روپے سے کم ہو کر124.80روپے اور قیمت فروخت 125.60 روپے سے کم ہو کر125.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 145روپے سے کم ہو کر144.25روپے اور قیمت فروخت 146.75 روپے سے کم ہو کر146.25روپے ہو گئی اسی طرح 30 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 163روپے سے کم ہوکر162.50روپے اور قیمت فروخت 164.80 روپے سے کم ہو کر164.50روپے پر آ گئی ۔