نیشنل بینک کو بہترین بینک کا ایوارڈ تفویض
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے بہترین بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے، سنگا پور میں منعقدہ تقریب میں این بی پی کو ٹریڈ فنانس اور ایل سی کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا ہے ، اس بات کا اعلان نیشنل بینک کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز اور صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری دی اور ایک قومی ادارے کا سربراہ بنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 30سال سے نیشنل بینک سے منسلک میں اور قائم مقام صدر کا ممنصب صرف دفتر کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے بینکنگ ترجیحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی شجرکاری مہم کا نیشنل بینک میں بھی آغاز ہوگیا ہے۔ آج کل کا دور ڈیجیٹل بینکنگ کا ہے اور دیگر کمرشل بینک اس میں بہت ترقی کر رہے ہیں، نیشنل بینک بھی اس میں بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔ تاحال بینک ہائوسنگ فنانس، صنعتوں، پاور سیکٹر اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 50لاکھ