روس خلاف ورزی کر رہا ہے‘ امریکہ: روڈ بلاک کے بجائے مذاکرات کریں: ماسکو
نیویارک (اے ایف پی) شمالی کوریا پر پابندیوں پر عملدرآمد کے تتنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی اور روسی سفیروں میں جھڑپ ہو گئی جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام لگایا روس ہمیں دھوکہ دیتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل سپلائی، کاروبار کر رہا ہے۔ ریلوے کے ایک منصوبے پر عملدرآمد کا بھی پلان بنا رکھا ہے۔ یہ اقدام یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ ہمارے پاس اس کے شواہد موجود ہیں جبکہ روسی سفیر وتالی نے کہا پابندیاں خود بخود ختم نہیں ہوں گی۔ ہیلی کو مخاطب کرتے کہا آپ روڈ بلاک کرنے کے بجائے شمالی کوریا سے مذاکرات کریں۔