اکھاڑہ ایوب پہلوان رتہ جھال میں دیسی کشتیوں کے مقابلے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اکھاڑہ ایوب بٹ پہلوان رتہ جھال میں دیسی کشتیوں کے مقابلے ہوئے جس میں ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا عظمت مہمان خصوصی تھے۔حمزہ پہلوان‘ میاں مجیب اور علی شان کی زیرنگرانی ہونے والے اس دنگل میں منصف کے فرائض عبدالرشید پہلوان نے انجام دئیے۔دیسی کشتیوں کے مقابلوں میں شبرو پہلوان نے شفیق پہلوان کو‘ بنٹا پہلوان نے خالد پہلوان فیصل آبادی کو‘ طارق پہلوان نے بلی پہلوان کو‘ کونا پہوان نے حسنین پہلوان کو‘ ناظم خان پہلوان نے تمر پہلوان کو‘ بابر پہلوان نے عبدالرشید پہلوان کو‘ مٹھو پہلوان نے اسامہ پہلوان کو‘ رضا پہلوان نے موسی پہلوان کو چت کردیا جبکہ رانا علی پہلوان اور زبیر پہلوان‘ بھولا پہلوان اور عامر پہلوان‘ علی پہلوان اورکالا پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔