صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد اور شہباز سینئر کی احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی اور سربراہ ٹاسک فورس برائے کھیل بننے پر مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر نے احسان مانی کو بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین اور وزیراعظم کی جانب سے کھیلوں کی بہتری اور مانیٹرنگ کے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ خالد سجاد کھوکھر اور شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کہ احسان مانی بطور سربراہ ٹاسک فورس کھیلوں کی بحالی اور سپورٹس کلچر کی ترویج کے لئے بطور انٹرنیشنل سپورٹس ایڈمنسٹریٹر اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کریں گے۔