ٹرکل ڈائون ایفیکٹ
پانچ برس میں دس بلین درخت لگانے اور پالنے کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔ مگر اس کے لئے بے پناہ محنت اور توجہ کی ضرورت ہوگی۔ درخت لگانا آسان اور پالنا بہت مشکل ہوتاہے ۔ ایک اہم بات یہ کہ اس اہم قومی منصوبہ کو وی آئی پی کلچر کی تام جھام سے بچانا ہوگا ٹی وی چینلز اور اخبارات میں آنے والی تصاویر اسی پرانی ڈگر کی ہیں ۔ ایک صاحب پودا لگاتے ہیں تو پچاس اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ ان خوشامدیوں کو بھی کام پر لگائیں ،تاکہ تماش بینی کی بجائے وہ بھی مصروف کار ہوں اوریوں ایک کی بجائے پچاس پودے لگیں۔ جناب وزیر اعظم نے خود تو محنت اور سادگی کو حرز جان بنا لیا ، اس کا ٹرکل ڈائون ایفیکٹ بھی ہونا چاہیے۔