راج گڑھ میں سپرے کروایا جائے
مکرمی!راج گڑھ میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ مچھروں کی یلغار میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے۔مچھر مار سپرے کروانے کے لئے ٹائون ہال جا کر شکایت بھی درج کروائی ہے، علاقے کے لوگوں میں اس بارے میں تشویش ہے مچھروں کی بہتات کی وجہ سے رات کو سونا حرام ہوگیا۔ ڈی سی او سے اپیل ہے کہ فوری طور پر علاقے میں مچھر مار سپرے کروانے کے احکامات جاری کریں ۔ (عبدالرحیم، راج گڑھ، لاہور)