کراچی میں ٹریفک حادثات‘2 موٹر سائیکل سواروں سمیت3 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین سے کٹ کر بوڑھا شخص جان گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر امریکی قونصل خانے کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا۔ جس کے نتیجے میں 24 سالہ فہد ہلاک اور ا22 سالہ حسنین زخمی ہوگیا۔ ادھر کلفٹن میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان25 سالہ عامر ہلاک اورا30 سالہ عمران زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں معمر شخص72 سالہ جمال الدین ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین سے کٹ کر ہلاک ہوگیا۔
ٹریفک حادثات