بچے کے دونوں ہاتھ ضائع ہونے کے مقدمے میں گرفتار 7ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کراچی (وقائع نگار ) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی غفلت سے بچے کے دونوں ہاتھ ضائع ہونے کے مقدمے میں گرفتار 7ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت آج(منگل)تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو کے الیکٹرک کے گرفتار 7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں مدعی مقدمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ مدعی سینیٹ کمیٹی کے بلانے پر اسلام آباد میں ہے۔ مدعی سے ہدایات لینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیاجائے۔کے الیکٹرک کے وکیل کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بچے کا علاج کرانے کو تیار ہے۔گرفتار ہونے والے ملزموں کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
سماعت ملتوی