ڈیم فنڈ میں پورا ملک حصہ ملا رہا ہے‘ فردوس شمیم نقوی
`
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ڈیم کے معاملے پر منفی سیاست کی جا رہی ہے‘ مخالفین کو چاہئے کہ قومی معاملات پر بات چیت کرنے سے قبل سوچ لیا کریں اگر ڈیم نہ بنائے گئے تو ملک میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے‘ ڈیم فنڈ میں پورا ملک حصہ ملا رہا ہے‘ تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان کو بھی اس میں حصہ ملانا چاہئے۔