بیگم کلثوم نواز کے سوئم پر عیدگاہ گرائونڈ ہزارہ کالونی میں دعائیہ تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) PS-111کے سابق صدر خان محمد تنولی اور شوکت ضیاء کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے سوئم پر عیدگاہ گرائونڈ ہزارہ کالونی جمہوریہ کالونی اور عمر فاروقی کالونی میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب ہوئی ۔ جس میں PS-111 کے سابق جنرل سیکریٹری فراز خان تنولی، ملک چن زیب، حنیف خان، قاضی زاہد، حاجی پرویز تنولی، عارف کیانی، انور خان نیازی، نور محمد تنولی، نثار احمد ، علی اصغر ، سجاد شاہ اور بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی گئی ۔