ایشیا کپ ‘ آج بھارت اور ہانگ کانگ آمنے سامنے ہونگے
دبئی (آئی این پی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم(آج)منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش،، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں، بھارتی ٹیم ابتدائی میچ میں آج منگل کو ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ(آج)کو کھلا جائیگا۔واضح رہے کہ لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز 21ستمبر سے ہو گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28ستمبر کو شیڈول ہے۔