انٹرڈسڑکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ اگلے ماہ کراچی میں ہو گی،سلیم راجپوت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمدسلیم راجپوت نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی (6th) انٹرڈسڑکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپیئن شپ اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی چیمپیئن شپ میں میزبان کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص،لاڑکانہ اورشہیدبینظیرآباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ رواں سال کوئٹہ میں شیڈول 14 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال ویمنزچیمپئین شپ کیلئے سندھ کی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں اگلے ماہ کراچی میں تربیتی کیمپ بھی لگایاجائے گا جہاں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی جیمخانہ میں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم،ایس ایس اے کے چیئرمین محمدعلی شاہ، جنرل سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ،فنانس سیکریٹری محمدناصر، جوائنٹ سیکریٹری مراد حسین،محمداقبال،فراز اعجاز و دیگر نے شرکت کی ایس ایس اے کے صدر محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ انٹرڈسڑکٹ سافٹ بال چیمپئین شپ سے صوبے کے نئے ٹیلنٹ کوسامنے لانے میں بہت مدد ملتی ہے گذشتہ سال خیرپور میںکھیلی گئی پانچویں (5th) انٹر ڈ سڑکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ میں کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ سے بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں تھیںایس ایس اے کے چیئرمین محمدعلی شاہ کااس موقع پرکہنا تھا کہ نیشنل چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سندھ کی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے فیڈریشن کے توسط سے بیرون ممالک بھیجا جائے گا تا کہ ہمارے کھلاڑیوں کوعالمی سطح پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو سکے محمدعلی شاہ کامزیدکہنا تھا کہ انٹرڈسڑکٹ سافٹ بال ایونٹ کو شاندار انداز میں آرگنائز کرایا جائے گااور چیمپیئن شپ میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو رہائش،کھانے ، سفری سہولیات سمیت کھیل کے میدان میں ایک مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا تا کہ وہ پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوںکا اظہار کرسکیں گذشتہ نیشنل چیمپئین شپ میں سندھ نے سلورمیڈل جیتا تھا اس بار بھی ہماری کوشش ہوگی کہ قومی ایونٹ کیلئے سندھ کی مضبوط ٹیم تیار کی جائے تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے سافٹ بال ایونٹس میں سندھ سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایاجاسکے۔