سیدنا عمرؓ کے عدل و انصاف کا اعتراف غیر مسلموں نے بھی کیا: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) سیدنا عمرؓ کے عدل و انصاف کا اعتراف غیر مسلم بھی کرتے ہیں۔ عیسائی اور یہودی بیت المقدس کی فتح کے وقت سیدنا عمرؓ کی دی گئی امان کو یاد رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے عرب کی تاریخ کی مثال نہیں ملتی کہ فاتح قوم مفتوحین کی شرائط کو تسلیم کر کے معاہدہ امان لکھ کر دیا ہو۔ میاں محمد جمیل نے کہا سیدنا عمرؓ کی اصلاحات کو آج بھی فلاحی ریاست کےلئے مبادیات کے طور پر شمار کیا جاتاہے۔ انہوںنے کہا کہ اولیات عمرؓ نے نئے مفتوحہ علاقوں کو واقعی فلاحی ریاست کا حصہ بنا دیا تھا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ جنگ و امن کےلئے فاروقی حکمت عملی کو اپنایا جائے۔