پی ٹی سی ایل کا ٹی 20 ورلڈکپ 2012ءکے موقع پر براہِ راست کمنٹری کا اہتمام
اسلام آباد (پ ر) پی ٹی سی ایل نے ٹی 20 ورلڈکپ 2012ءکے موقع پر کرکٹ شائقین کیلئے لمحہ لمحہ براہِ راست کمنٹری کا اہتمام کیا۔ اس منفرد پیشکش سے پی ٹی سی ایل کے لینڈلائن اور وی فون صارفین سری لنکا میں 18 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ٹی 20 ورلڈکپ 2012ءکے دلچسپ لمحات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ معزز پی ٹی سی ایل صارفین اپنے لینڈلائن یا وی فون نمبر سے 1216 پر کال کرکے یہ شاندار سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر کال 1 روپیہ منٹ علاوہ مروجہ ٹیکس کے حساب سے چارج کی جائے گی۔ پی ٹی سی ایل ویلیو ایڈڈ سروسز پورٹفیلو کے ذریعے صارفین کو عمدہ سروسز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ سروس ملک میں شدید لوڈشیڈنگ کے دوران بھی کرکٹ کے شائقین کیلئے تفریح کا سامان مہیا کرے گی۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (وائر لائن) آصف انعام نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نت نئی سہولتوں کے ساتھ جدید ترین مصنوعات صارفین کی خواہشات کے عین مطابق فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل کا مقصد اس سروس کے ذریعے معزز صارفین کے ٹیلیفون پر براہِ راست کرکٹ کمنٹری کی سہولت فراہم کرکے انہیں تفریح کا بھرپور سامان مہیا کرنا ہے۔