شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ ملک میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان اور ملکی مسائل و مشکلات کے تدارک کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی جدوجہد کی اور اب بھی وفاقی و صوبائی حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی خاطر برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی اور پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنا کر دم لے گی۔ مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب میں مثالی گورننس قائم کرنا میاں محمد نواز شریف کے وژن کی تکمیل کا ثمر ہے۔
(ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان، مسائل کے تدارک کی ضامن: عارف سندھیلہ
Oct 18, 2024