پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل ,جعلی سرچ آپریشنز اور انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان نے حق خودارادیت کی جدوجہد بدنام کرنے کی بھارتی پراپیگنڈہ مہم کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسلمانوں کے خلاف آر ایس ایس اور بی جے پی کی سازشیں قابل مذمت ہیں۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024