چین کا طویل المدت انسان بردار خلائی جہاز شین زو 13 خلائی سٹیشن پہنچ گیا
جیوچھوان/بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہفتے کے روزانسان بردار خلائی جہاز شین ژو-13کو خلا میں روانہ کر دیا جس کے ذریعے تین خلا بازوں کو چینی خلائی اسٹیشن کے مرکزی حصے میں چھ ماہ کے مشن کے لئے بھیجا گیا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے مطابق ، خلائی جہاز کو لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں لانچ کیا گیا۔