فرسٹ کارپوریٹ T-20 لیگ ٹورنامٹ کا فائنل آج ہو گا
کراچی اسپورٹس رپورٹر) پہلے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار مورخہ کو دوپہر 1 بجے قائدِاعظم پارک کرکٹ گرائونڈ اسٹیل ٹائو ن میں کھیلا جائے گا۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات فائنل میچ کے اختتام پر ہوگی۔ اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف(TIP) سندھ ڈاکٹر مسرور علی سیال مہمان خصوصی ہونگے اور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی بن قاسم عمیر شاہد اور صدر یوسی 22 بن قاسم ٹائون ناصر علی خان کے ہمراہ فائینلسٹ ٹیموں ٹرافیز کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کرینگے۔؎