جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود سیریز کو خدشہ نہیں:وسیم خان
کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاہے کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقہ سیریز کو خدشہ نہیں جنوبی افریقہ کی سکیورٹی جائزہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔