مالاکنڈ ڈویژن کے لیے زونگ فور جی خصوصی بنڈل متعارف
اسلام آباد(پ ر)مالک بھر میں مربوط رابطوں کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ سرگرم پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے زونگ فور جی نے مالاکنڈ ڈویژن کے صارفین کے لیے خصوصی بنڈل متعارف کرا دیا۔ زونگ فور جی کی جانب سے مالاکنڈ کے لیے اس سپیشل آفر کامقصد ملک کے طول و عرض میں پھیلے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ اور موبائل سروسز تک رسائی یقینی بنانا ہے۔مالا کنڈ ڈویژن میں زونگ کے صارفین اس نئی آفر کے ذریعے صرف 150 پاکستانی روپے کے عوض ہفتہ بھر کے لیے تمام نیٹ ورکس کے لیے 150منٹس، 1000MB انٹرنیٹ اور 1000 ایس ایم ایس کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔