سائٹ ایریا : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
کراچی(نوائے وقت نیوز)سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ نے قریب ہر چیز کو جلا کر راکھ کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔