گرفتار ویٹرنری اسسٹنٹ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر انٹی کرپشن کی تحویل میں دینے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت ملتان نے رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار وٹرنری اسسٹنٹ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق ٹیم نے ایک روز قبل لودھراں شہر کے علاقے میں شکایت پر چھاپہ مارا جہاں وٹرنری اسسٹنٹ محمد انیس کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ ملزم نے شہری کی گائے کا علاج کرنے کے لیے پانچ ہزار روپے رشوت مانگی تھی جسے وصول کرتے ہوئے ملزم کو ٹیم نے دھر لیا۔