مولانا فضل الرحمان نے قوم کو بھرپور انداز میں جگا دیا ہے : خواجہ اسیدالرحمن
منڈا چوک (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سرگرم رہنما خواجہ اسید الرحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دوسالوں میں پورے قوم کو بھرپور انداز میں جگا دیا ہے اور نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی یاد تازہ کردی ہے اور حقیقی سیاسی جانشینی کا حق ادا کر دیا ہے ۔ خواجہ اسید الرحمان کہا مولانا کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ مولوی ہیں اگر میرے خیال میں مولوی نہ ہوتے تو پاکستان کے تاحیات سربراہ ہوتے اور اس وقت بھی مولانا فضل الرحمن امام سیاست بن چکے ہیں ۔