وزیراعظم نے احساس پروگرام کا آغاز کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے : ظہیر عباس چدھڑ
لڈن (نامہ نگار) غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے تحصیل آفس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وہاڑی میں سیمینارہوا جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی وہاڑی ظہیر عباس چدھڑ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ظہیر عباس چدھڑ نے کہا کہ ہم اپنے بچوںکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریںگے جو غربت کے خاتمہ میںسنگ میل ثابت ہوگا. انہوں نے سیمینار میں خواتین کو غربت کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور خوشحالی سروے کے متعلق آگاہی بھی دی اس موقع پر سماجی کارکنان امین انور، میاں عثمان کمبوہ ،ثاقب جوئیہ، عامر خان لکھویرا بھی موجود تھے۔