جام پور : پرانا اڈا پر تجاوزات کی بھرمار‘مکین پریشان
جام پور (نمائندہ خصوصی) جام پور شہر کی مین اور معروف گزر گاہ جس سے متعدد سکولز اور اکیڈمی وغیرہ ہیں سے طلبا و طالبات کے علاوہ شہریوں، مکینوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے خصوصاً رانی بازار کے واحد راستہ کے سامنے رکشائوں کا غیر قانونی سٹینڈ جہاں شرفاء کی زندگیوں میں زہر گھول رہا ہے وہاں نزدیک سٹی گرلز ہائی سکول نمبر 2واقع جس میں اس وقت 2000دو ہزار سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں سکول جانے اور چھٹی کے اوقات میں سڑک کی دونوں جانب رکشائوں اور تجاوزات کی بھر مار سے پردہ نشین طالبات کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔ اے سی جام پور، ڈی سی راجن پور، ایس پی ٹریفک راجن پور سے اس سنگین مسئلہ کے حل کیلئے لائحہ عمل مربوط بنیادوں پر اٹھانے کی درخواست کی ہے۔