حضرت حسنؓ کا کردار امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے : بلال ربانی
کبیروالا (نامہ نگار) حضرت حسنؓ کا کردار امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے، حضرت حسن ؓ کی حیات طیبہ ہمارے لئے عملی نمونہ ہے ،آپ حضور نبی اکرمؐ کے سب سے بڑے نواسے ہیں آپؓ مسلمانوں کے پانچویں خلیفہ راشد ؓہیں، ان خیالات کا اظہار ناظم اطلاعات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب بلال ربانی نے یومِ شہادت سیدنا حسنؓ کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔