آئندہ نسلوں کیلئے صاف آب و ہوا کی اشد ضرورت ہے‘ڈی سی شعیب جدون
بہاولنگر(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کلین اینڈ پاکستان کا ویژن ہمارے ملک کے ماحول میں نمایاں بہتری، موسمی تغیرات سے نمٹنے اور ایکو سسٹم کو متوازن رکھنے اور ہماری اور آئندہ نسلوں کے لیے صاف و شفاف آب و ہوا کے لیے اشد ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک بہترین پالیسی کے تحت بلین ٹری منصوبے کے تحت درختوں کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں محکمہ جنگلات کو اپنی جانب سے پودوں کی آبیاری کو یقینی بنانے کے لیے واٹر براؤزر بمعہ ٹریکٹر حوالے کرنے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودوں کی آبیاری اور نگہداشت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ضلع بہاول نگر کے ماحول کو سر سبز وشاداب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔