عوامی مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی چوریاں منظر عام پر آنا شروع ہو چکی ہیں اسی لئے حکومتی وزرا مشیر ایک ایک کرکے ملک سے فرار ہو رہے ہیں اپوزیشن نے گوجرانوالہ کے جلسہ میں عوامی امنگوںکی ترجمانی کی ہے اپوزیشن کی تحریک اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا جائے گا عوام کے مسائل کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہے اپوزیشن میںدڑاڑیں ڈالنے کے خواہشمند حکومتی وزرا کو نہ صرف شرمندگی ہو گی بلکہ ان کی جگ ہنسائی بھی ہوئی ہے ۔