یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان اردو وقت کی اشد ضرورت ہے : زبیر احمد
ہیڈراجکاں (نامہ نگار) قومی زبان اردو وقت کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیاگیا ایک نصاب، ایک زبان کا وعدہ پورا کریں، ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت زبیر احمد نے ہیڈراجکاں میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان اردو وقت کی اشد ضرورت ہے۔، جب تک ایک نصاب اور ایک زبان میں تعلیمی نظام نافذ نہیں کیا جاتا، ہم ترقی کے زینے پر نہیں چڑھ پائیں گے۔