سموگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں:صوفیہ عاشق
ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ تحصیل آفیسر (ریگولیشن) تحصیل کونسل ننکانہ صاحب صوفیہ عاشق کا دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف کارروائی، طلبی نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ اس موقعہ پر صوفیہ عاشق کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ سمو گ کا باعث بننے والی فیکٹریوں کا رخا نوں اور فصلوں کے بقیہ جات کو آگ لگانے والوں کے خلاف یو نین کو نسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔